Sunday, 04 October 2026, 05:18:36 am
 
وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا، اسحاق ڈار
October 02, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں عالمی امور پر پاکستان کے موقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی بھرپور سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر، فلسطین، امریکہ ایران تنازع، پاک بھارت تعلقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر مؤثر انداز میں پاکستان کا موقف اجاگر کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیراعظم کے خطاب پر سامعین نے کھڑے ہو کر داد دی اور تالیاں بجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر تکثیریت کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔

نائب وزیراعظم نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب، بالخصوص مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

اسحاق ڈار نے واضح طور پر کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور حرمین شریفین پر حملے قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔