حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہوا۔
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔
مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزرا امیر مقام اور محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور سیاسی و عوامی امور کیلئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی نے کی جبکہ اپوزیشن کے وفد میں بیرسٹر گوہر خان، راجہ ناصر عباس، عامر ڈوگر، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔