Sunday, 04 October 2026, 05:17:39 am
 
جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، سرفراز احمد گوہر
October 03, 2026

پاکستان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور اس کی حتمی حیثیت کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق طے ہونا باقی ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں درج ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں اپنے حق جواب کا استعمال کرتے ہوئے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد گوہر نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی ان ناقابل تغیر قراردادوں پر مسلسل عملدرآمد کرنے میں ناکامی اور ان سے انکار کے باعث اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں کے مطابق مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنے عزم پر مضبوطی سے قائم ہے۔