Sunday, 04 October 2026, 05:18:58 am
 
آواران میں سرسبز پاکستان اقدام کے تحت 1147 ایکڑ بنجر زمین قابلِ کاشت بنا دی گئی
October 03, 2026

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھل جائو میں سرسبز پاکستان اقدام کے تحت ایک ہزار ایک سو سینتالیس ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحال کی گئی زمین پر اب کپاس، گندم، پیاز، سبزیوں اور پھلوں کی کاشت شروع ہو گئی ہے۔

زرعی سرگرمیوں سے مقامی کسانوں کو روزگار، آمدن اور نئے معاشی مواقع مل رہے ہیں۔

کسانوں نے زرعی بحالی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خوشحالی کیلئے اُمید کی نئی کرن قرار دیا ہے۔

سرسبز پاکستان اقدام کے تحت بنجر زمینوں کی بحالی بلوچستان میں زراعت کے فروغ اور معاشی ترقی میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔