Thursday, 03 September 2026, 11:54:56 am
 
رانا مشہود احمد کا فلسطینی نوجوانوں کی مدد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
September 03, 2026

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے تعلیمی اور ترقیاتی مواقع کے ذریعے فلسطینی نوجوانوں کی مدد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان کیلئے فلسطینی سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حماد اللہ زید سے گفتگو کر رہے تھے۔

رانا مشہود احمد خاں نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے اپنی تمام کوششیں جاری رکھے گا۔

فلسطینی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات کو سراہا اور پاکستانی جامعات میں طبی تعلیم حاصل کرنے کے لیے فلسطینی نوجوانوں کو دعوت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔