Thursday, 03 September 2026, 10:59:32 am
 
مہنگی بجلی پر انحصار کم کرنے کیلئے شمسی توانائی کو فروغ دیا جارہا ہے ،اویس لغاری
September 03, 2026

وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے نجکاری کے ذریعے بجلی کے شعبے میں غیر مؤثر کارکردگی میں کمی لانے اور نتیجہ خیز اصلاحات متعارف کرانے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہو ئی ہے، جن میں بجلی کی نجی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی اور صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کے اقدامات شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی ذخیرہ کرنے والی بیٹریاں لگانے سمیت شمسی توانائی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ زیادہ طلب کے اوقات میں مہنگی بجلی پر انحصار کم کیا جا سکے۔