Thursday, 03 September 2026, 11:56:06 am
 
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے معاون ٹیکنالوجی تک رسائی بارے پاکستان کی قرارداد منظور کر لی
September 03, 2026

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے معاون ٹیکنالوجی تک رسائی کے بارے میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی پہلی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ قرارداد میں معاون ٹیکنالوجی تک رسائی کو ترقی اور شمولیت کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ اور تعلیم، روزگار، صحت، سماجی تحفظ اور معاشرے میں بامعنی شرکت کے ساتھ اس کے براہ راست تعلق کو تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قراردادمیں معیاری اور معاون ٹیکنالوجی تک پائیدار رسائی، تحقیق و جدت کے فروغ اور معاون ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے افراد کی بامقصد شرکت پر زور دیا گیا ہے۔