Thursday, 03 September 2026, 10:59:09 am
 
ترکیہ کے یوم فتح پر جاری آئی ایس پی آر کے خصوصی نغمہ" دو دل، ایک جان" کی بھرپور پذیرائی
September 03, 2026

ترکیہ کے یومِ فتح پر جاری آئی ایس پی آر کے خصوصی نغمے دو دل، ایک جان کو ترک میڈیا اور عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ترکیہ کے معروف نشریاتی اداروں پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ دو دل، ایک جان خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

خصوصی نغمہ جاری کرنے پر ترک میڈیا کی جانب سے پاک افواج اور پاکستانی عوام کے جذبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

معروف ترک میڈیا اداروں ٹی آر ٹی، لیڈر اور الکے ٹی وی پر نغمہ بھرپور دادِ تحسین وصول کر رہا ہے۔

ترک جرائد اخلاص خبر ایجنسی، ہابرلر، دِک غازیٹے اور دیگر میں بھی نغمے کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔

ترکیہ کی سرکاری و نجی خبر رساں ایجنسیوں نے نغمے کو پاک ترک برادرانہ تعلقات کی بہترین عکاسی قرار دیا ہے۔

ترک عوام میں بھی آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ دو دل، ایک جان مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے۔