Thursday, 03 September 2026, 11:01:37 am
 
احد چیمہ نے حکومت کی جانب سے کی گئی جامع مالیاتی اصلاحات کو اجاگر کیا
September 03, 2026

ِ اقتصادی امورکے وزیر احد چیمہ نے اہم ترقیاتی ترجیحات کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان کے ساتھ چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط تعاون کو سراہا ہے۔

وہ اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیائی امور کے نائب صدر ینگ منگ یانگ سے گفتگو کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سمیت اہم ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے حکومت کی جانب سے کی گئی جامع مالیاتی اصلاحات کو اجاگر کیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے مالیاتی درجہ بندی کے بین الاقوامی اداروںکی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کا خیرمقدم کیا اور معاشی استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔