Thursday, 03 September 2026, 12:56:02 pm
 
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم
September 03, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگتـبلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگتـبلتستان انجینئر امیر مقام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے وژن اور رہنمائی کے تحت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگتـبلتستان سے متعلق امور، بالخصوص جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔