Thursday, 03 September 2026, 12:53:06 pm
 
پاکستان نے تین ارب ڈالر کا بانڈ جاری کر دیا ہے،وزیرخزانہ
September 03, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کا بانڈ جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ مثبت پیش رفت آج اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام پاکستان میں مالی استحکام کیلئے ٹیکس سے متعلق اعلی سطح کے بین الاقوامی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو حصوں پر مشتمل یورو بانڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ہے۔ انہوں نے کہا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ درجہ بندی کے اداروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اپریل سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تین بار بہتری آئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سکوک، روپے میں جاری ہونے والے اور ڈالر میں ادائیگی والے بانڈز اور پانڈا بانڈز کے اجرا پر بھی غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد مختصر مدت کے مہنگے قرضوں کی ادائیگی اور ان کے ROLL OVER ہونے کے خطرات کو کم کرنا ہے۔