وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
وزیراعظم پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کریں گے اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر ایرانی وزرائے دفاع اور داخلہ کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔