Saturday, 31 October 2026, 04:12:53 pm
 
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی
October 30, 2026

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ضلع خاران کے علاقے (Albat) میں قائم چیک پوسٹ کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرونزکو ان کے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔