وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس اس جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔