Saturday, 31 October 2026, 04:14:41 pm
 
بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشییٹو کے تحت صوبے بھر کے اسکولوں کی سولرائزیشن کے منصوبے جاری
October 30, 2026

بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشییٹو کے تحت صوبے بھر کے اسکولوں کی سولرائزیشن کے منصوبے جاری ہیں۔

بی ایس ڈی آئی فیزـ1 کے تحت ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں گورنمنٹ بوائزہائی اسکول کی سولرائزیشن مکمل کرلی گئی۔ اسکول میں سولر پینلز،بیٹریاں اورانورٹرز نصب کئے گئے ہیں، تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔