آج سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کا یومِ پیدائش ہے۔ آپ 2 نومبر1929 کو پیرکوٹ (گوجرانوالہ) میں پیدا ہوئے اور بطور ماہرِ قانون نمایاں خدمات انجام دیں۔ اپنی مثالی دیانت داری اور لگن کے باعث صدرِ پاکستان کے عہدے تک پہنچے اور یکم جنوری 1998 سے 20 جون 2001 تک عزت و وقار کے ساتھ قوم کی خدمت کی۔