نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو گیس لاسز میں کمی کے لیے مقررہ ہدف اور بروقت حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بڑھتے ہوئے گیس لاسز کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
نائب وزیراعظم نے ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد، عوامی وسائل کے تحفظ اور عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے بلوچستان میں توانائی کا تحفظ یقینی بنانے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا آپریشنل اور مالیاتی استحکام بحال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اجلاس کے دوران غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام، پائپ لائن کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے، وصولیوں میں بہتری اور مجاز صارفین کے لیے گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔