Thursday, 03 September 2026, 05:06:55 am
 
وزیر ریلوے کی رسالپور لوکوموٹیو فیکٹری کو جدید بنانے کی ہدایت
September 02, 2026

ریلوے کے وزیر محمد حنیف عباسی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رسالپور لوکوموٹیو فیکٹری کو عالمی معیار کے مطابق مکمل طور پر جدید بناتے ہوئے اس کی پیداواری صلاحیت کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات آج رسالپور میں پاکستان لوکوموٹیو فیکٹری کے دورے کے دوران دیں۔

اس موقع پر وزیر نے فیکٹری کے مختلف شعبوں، پیداواری سرگرمیوں، انجنوں کی مرمت و بحالی اور پرزہ جات کی مقامی تیاری کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس سال کے آخر تک تمام ٹرینوں میں فعال بریکنگ سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ محفوظ سفر اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔