Thursday, 03 September 2026, 10:59:31 am
 

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ، عالمی اداروں سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ
September 02, 2026

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے کے نہتے عوام کے خلاف ظالمانہ قوانین استعمال کرکے کشمیریوں کی آواز دبا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد بھارتی مظالم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں کے مظالم معمول بن چکے ہیں۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے گزشتہ اناسی برس سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔