فائل فوٹو
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی اپنی مسلسل کارروائیوں کے دوران اگست دو ہزار انیس میں آئینی حقوق کی غیر قانونی منسوخی کے بعد سے اب تک ایک ہزار انہتر کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، اسپیشل آپریشن گروپ اور دیگر اداروں نے محاصرے اور تلاشی کی متعدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران سینتیس ہزار سات سو تراسی شہریوں کو گرفتار کیا۔
بھارتی فورسز کی جانب سے پرامن کشمیریوں کے خلاف طاقت، آنسو گیس، گولیوں اور پیلٹ گنز کے استعمال کے نتیجے میں کم از کم دو ہزار سات سو آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
صرف رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران اکیس کشمیری شہید کیے گئے۔