Wednesday, 09 September 2026, 12:39:20 pm
 
وویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز:دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی
August 02, 2026

آج دمبولا میںسری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہراکر سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچھتر رنز بنائے۔

سری لنکا نے مطلوبہ ہدف سترہ اعشاریہ چار اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔