Thursday, 04 June 2026, 11:46:25 pm
 
دیہی معیشت کو فروغ دینے کے لیے سمارٹ ٹیکسیشن کی ضرورت ہے،رانا تنویر
June 02, 2026

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ پاکستان کو غذائیت، جدت اور دیہی معیشت کو فروغ دینے کے لیے سمارٹ ٹیکسیشن کی ضرورت ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں پائیدار ترقی کے پالیسی ادارے کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں پاکستان میں مشروبات اور جوس کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو معقول بنانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ٹیکسوں کے موجودہ نظام کی معاشی، غذائی، صنعتی اور زرعی جہتوں اور ملک کے خوراک اور مشروبات کے شعبے پر اس کے وسیع تر اثرات پر توجہ دی گئی۔

مشروبات کی صنعت اور زراعت کے درمیان تعلق اُجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مشروبات کی صنعت مقامی طور پر پیدا ہونے والے پھلوں کی بڑی مقدار کی خریداری کے ذریعے زراعت پر مبنی ویلیو چین کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔