نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
اسحاق ڈار نے دو ہزار چھبیس سے دو ہزار ستائیس کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ حکومت کونسل کی صدارت سنبھالنے پر ازبکستان کو مبارکباد دی اور اسے پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
جواب میں ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے بھی دو ہزار چھبیس سے دو ہزار ستائیس کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالنے پر پاکستان کے لیے ازبکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔
علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران ازبکستان کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔