Sunday, 01 November 2026, 09:49:02 pm
 
چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائیشنگ آج پاکستان پہنچیں گے
November 01, 2026

چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائیشنگ آج پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

دورے کے دوران لیو ہائیشنگ پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے اور کل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کی تقریب کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی سدابہار شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔