Tuesday, 01 September 2026, 02:41:46 pm
 
یومِ دفاع و شہدا وطن کے بے باک محافظوں، غازیوں اور شہدا کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کرنے کا دن
September 01, 2026

یومِ دفاع و شہدا ارضِ پاک کی سرحدوں کے بے باک محافظوں، غازیوں اور شہدا کی لازوال شجاعت، قربانی اور جذب حب الوطنی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

ہر پاکستانی کا غیر متزلزل عزم ہے کہ ہم اپنے لہو اور پسینے سے اس مٹی کو سنواریں گے اور بقائے وطن کے لیے جان نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

وطنِ عزیز کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اٹھنے والی ہر ناپاک نظر اور سازش کے سامنے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

پاکستانی قوم نے ملی وحدت، باہمی اتحاد اور غیر متزلزل حوصلے سے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ قومی یکجہتی اور جذب حب الوطنی کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

یہ تاریخ ساز دن قومی یکجہتی کی تجدید اور مادرِ وطن پر نثار ہونے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

شہدا کے بے مثال ایثار اور غازیوں کے جرات مندانہ عزم کے طفیل آج پاکستان کا چمن امن و سلامتی کا گہوارہ ہے۔

سرحدوں پر مامور جوانوں کی وطن سے محبت اور عوام کی مخلصانہ کاوشوں سے سبز ہلالی پرچم عالمی افق پر سربلند اور روشن ہے۔