Tuesday, 01 September 2026, 01:46:43 pm
 
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ
September 01, 2026

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے پیش نظر آج دن دو بجے ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔