Tuesday, 01 September 2026, 02:38:57 pm
 
یکم ستمبر 2026: تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز، حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی
September 01, 2026

قائد حریت سید علی شاہ گیلانی ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے کی وہ توانا آواز تھے جو قید و بند کی صعوبتوں میں بھی خاموش نہ ہوئی۔

ملک بھر، بالخصوص آزاد جموں و کشمیر میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

سید علی شاہ گیلانی نے اپنی زندگی کی تقریبا سات دہائیاں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنے میں گزاریں۔

قائد حریت کے لیے جدوجہدِ آزادی محض سیاست نہیں بلکہ شناخت، اصول اور ایمان کا معاملہ تھی، جس پر وہ تاحیات ثابت قدم رہے۔

سید علی شاہ گیلانی نے کم عمری ہی میں خطے کی سیاست میں قدم رکھا اور وقت کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی زندگی کے اہم پلیٹ فارمز کا حصہ بنتے گئے۔

وہ 1972، 1977 اور 1987 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

سید علی شاہ گیلانی نے زندگی کے آخری 11 برس سری نگر کے حیدرپورہ میں اپنے گھر میں نظر بندی کی حالت میں گزارے۔

قیدِ تنہائی اور پابندیاں بھی سید علی شاہ گیلانی کے الحاقِ پاکستان اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے عزم کو متزلزل نہ کر سکیں۔

یکم ستمبر 2021 کو سید علی شاہ گیلانی حیدرپورہ میں بدستور اپنے گھر میں نظر بند رہتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے۔

ان کے جسدِ خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کیا گیا۔

سید علی شاہ گیلانی کی جدوجہد، استقامت اور نظریاتی وابستگی کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔