راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شمش آباد میں دو سو ایک ملی میٹر، نیو کٹاریاں میں ایک سو چھیاسی ملی میٹر جبکہ گولڑہ میں ایک سو ستاون ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب کے قدرتی آفات کی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ نالہ لئی میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور واسا کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔