Tuesday, 24 November 2026, 06:47:16 pm
 
صدر اور وزیراعظم کی بابا گورونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد
November 24, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی نے امن، مساوات، ہمدردی اور تمام انسانوں کے احترام کی تعلیم دی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت پاکستان تمام شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جن میں اپنے مذہب پر عمل کرنے اور اپنی ثقافتی روایات کو برقرار رکھنے کی آزادی بھی شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سکھ مذہب کے مقدس مقامات کے تحفظ، حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔