حکومت نے آج کے لئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی ہے ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو انیس روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تین سو ستاون روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔