Tuesday, 24 November 2026, 06:47:18 pm
 
بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں جمع
November 24, 2026

بھارت اور دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری بابا گورونانک دیو جی کے پانچ سو ستاون ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب میں موجود ہیں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام اور ضلعی انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کے استقبال اور سہولت کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔

بابا گورونانک دیو جی کے پانچ سو ستاون ویں جنم دن کی مرکزی تقریب آج ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان میں منعقد ہوگی۔