دوسرا تین روزہ بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کل اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
مقابلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے عالمی شہرت یافتہ قراء کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ایران اور مصر سے تعلق رکھنے والے جج بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان سمیت بتیس ممالک کے قراء اس بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیں گے۔
عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی مقابلے کے چیف جج ہوں گے۔