(File Photo)
وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی کا بھی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل کی پرعزم قیادت، قومی دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم، امن کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند کرنے کیلئے ان کی گراں قدر خدمات اس اعزاز کو ان کیلئے موزوں بناتی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ اعزاز ہماری مسلح افواج کے بہادر مرد اور خواتین کے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم کا بھی ہے۔