Tuesday, 24 November 2026, 06:47:17 pm
 
محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
November 24, 2026

(File Photo)

محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے جانے خوڑ میرہ باچا خیل علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔