وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح بہبود کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کردہ 100 روزہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں وکشمیر کے ترقیاتی پروگرام میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔