Saturday, 25 July 2026, 02:15:49 am
 

مزید خبریں

 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
July 24, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز

ہوائیں چلنے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:

اسلام آباد اور کوئٹہ چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور ستائیس

کراچی تیس

پشاور چھبیس

گلگت انیس

مری پندرہ

اور مظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں چھبیس، لیہہ نو جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میںانیس ڈگری سینٹی گریڈ ۔