محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد اور کوئٹہ چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور پشاور چھبیس
کراچی انتیس
گلگت بیس
مری پندرہ
اور مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں پچیس، لیہہ آٹھ جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میںسترہ ڈگری سینٹی گریڈ ۔