محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور ستائیس
کراچی انتیس
پشاور چھبیس
کوئٹہ تئیس
گلگت اور مظفرآباد اکیس
جبکہ مری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، بارہ مولہ، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں مطلع ابر آلود رہنے ، تیز ہوائیں
چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں پچیس، لیہہ نو جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔