محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بتیس
کراچی انتیس
پشاور تیس
کوئٹہ اور مظفر آباد چوبیس
گلگت بیس
اور مری سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے
اورکہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔ پلوامہ ، اننت ناگ، سرینگراورلیہہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورموسم خشک جبکہ جموں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں انتیس، لیہہ نو جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔