محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورمرطوب رہے گا۔
تاہم اسلام آباد،مری، مظفرآباد،راولاکوٹ اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد اور کراچی انتیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تینتیس
پشاور اکتیس
کوئٹہ پچیس
گلگت بیس
مری سترہ
اور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق، سرینگر، لیہہ ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر
ابر آلود اورموسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے، کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں بائیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں انتیس، لیہہ بارہ اور شوپیاں میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔