Saturday, 25 July 2026, 02:15:49 am
 

مزید خبریں

 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
July 21, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میںتیزہوائیں چلنے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھائیس

کراچی انتیس

پشاور اور کوئٹہ چوبیس

مری اٹھارہ

گلگت تئیس

اور مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیرکیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے، تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں اکیس، جموں چھبیس، لیہہ دس جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ ۔