Saturday, 25 July 2026, 03:39:32 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا
July 19, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تینتیس

کراچی انتیس

پشاور بتیس

کوئٹہ پچیس

گلگت بائیس

مری انیس

اور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلودرہنے، تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموںبتیس، لیہہ پندرہ، جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔