Saturday, 25 July 2026, 02:17:27 am
 

مزید خبریں

 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب، جبکہ خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان
July 20, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کراچی اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور پشاور اکتیس

کوئٹہ چوبیس

گلگت چھبیس

مری سولہ

اور مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور سرینگر میں مطلع ابرآلودرہنے، تیز ہوائیں چلنے اور

کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت:سرینگر، بارہ مولہ اور اننت ناگ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ ، جموںپچیس، لیہہ چودہ جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔