Tuesday, 24 September 2024, 03:22:41 am
 
پہلے گرین ٹیک ہب پروگرام کا آغاز جلد کیا جائیگا،رومینہ خورشید
September 23, 2024

ملک کا توانائی کا منظرنامہ تبدیل کرنے کیلئے جلد پہلے گرین Tech Hub پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔

یہ اعلان موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی معاون رومینہ خورشید عالم نے گرین ٹیک حب کے قیام پر ایک ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان میں کاربن اور زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی، ماحول دوست، ٹیکنالوجی کے فروغ، قابل تجدید توانائی کے حل اور دیگر ماحول دوست اقدامات میں مدد ملے گی۔