Tuesday, 24 September 2024, 03:25:13 am
 
وزیراعظم کا تہنیتی پیغام پر چین کے صدر سے اظہار تشکر
September 23, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اس جذبہ خیر سگالی پر چینی صدر کے شکرگزار ہیں جو پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط بھائی چارے اور سدابہار تذویراتی تعاون شراکت کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان چین کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل اور خوشحالی کیلئے ملکر محنت کرتے رہیں گے۔