Tuesday, 24 September 2024, 03:23:33 am
 
چین اور پاکستان کے تعلقات کو مستحکم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے:شی جن پنگ
September 23, 2024

چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ اور عوام کے درمیان روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو اُن کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی خط میں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات کو مستحکم کرنا اُن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چینی صدر نے کہا پاکستان اور چین اچھے بُرے وقتوں میں تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی منظرنامہ تبدیل ہونے کے باوجود اس پائیدار تعلق پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔انہوں نے تزویراتی تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں پیشرفت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔