Wednesday, 09 October 2024, 12:35:54 pm
 
سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو ترجیح دیں،سپیکر پنجاب اسمبلی
September 23, 2024

پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے تمام سیاسی جماعتوں پرزوردیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات پرقومی مفادات کو ترجیح دیں۔ پیر کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرمسئلے کا حل مذاکرات ہیں اور معاشرے میں مذاکرات کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے کہاکہ آئین کے تحت یہ واضح ہے کہ پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں نے کس طرح کام کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے حال ہی میں الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا آئین اور قانون کے مطابق نوٹی فیکیشن جاری کرنے کیلئے خط لکھا ہے اس مسئلے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ قانون پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے۔