Tuesday, 24 September 2024, 03:19:58 am
 
وزیر اعظم نے سعودی عرب کو اُن کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی
September 23, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو اُن کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

آج (پیر) ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب اکیسویں صدی کا ایک عظیم ملک بن کر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا وژن 2030 پوری دنیا کیلئے ایک ماڈل ہے۔آج کے دور میں سعودی عرب کاروبار، ٹیکنالوجی، معیشت اور دوسرے شعبوں میں ترقی پذیر ملکوں کی قیادت کر رہا ہے۔انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات مشترکہ ثقافت اور عقیدے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے حالیہ استحکام میں تعاون پر پوری قوم سعودی عرب کی شکر گزار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔