Tuesday, 24 September 2024, 03:28:42 am
 
آزاد ارکان کی سیاسی جماعت میں شمولیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا،وزیرقانون
September 23, 2024

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت پارلیمنٹ کے آزاد ارکان کی جانب سے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کوتبدیل نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے پیر کی شام اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہآ ئین کی شقیں اکاون اور ایک سوچھ پابند کرتی ہیں کہ کامیاب امیدواروں کے ناموں کی سرکاری گزٹ میں اشاعت کے تین دن کے اندر آزاد امیدواروں کو کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوناپڑے گا۔

وزیر قانون نے کہاکہ پارلیمنٹ کے الیکشن ایکٹ کی دفعات چھیاسٹھ  اور  ایک سو چار  اے   اس وقت ملک میں نافذ العمل ہیں  انہوں نے کہاکہ اب وہ آزاد ارکان جو پہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہوسکتے  انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کو قوانین بنانے اور تبدیل کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے ۔