Tuesday, 24 September 2024, 03:29:20 am
 
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو آئی ایس آئی کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا
September 23, 2024

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

وہ اگلے پیر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اس وقت جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ADJUTANT جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمان کرچکے ہیں ۔

 انہوں نے اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی اوروہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چیف انسٹر کٹر اورکمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

انہوں نے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی ذمہ داریاں نبھائیں  ۔